سیڑم تعلقہ میں آج سیڑم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کرناٹکا راجیا اتسو سرکاری طور پر منایا گیا
سیڑم تعلقہ میں آج سیڑم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کرناٹکا راجیا اتسو سرکاری طور پر منایا گیا، صبح 9بجے کرناٹکا گولڈن بھون کے روبرو پرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اشویجا بی وی کے ہاتھوں عمل میں آئی، ،بعد ازاں بھون کے ایڈیٹوریم ہال میں اک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سیڑم تعلقہ کے تحصیلدار، ٹاؤن میونسپل کونسل سیڑم کی صدر چنمما پاٹل، محکمۂ تعلیم تعلقہ سیڑم کے آفیسر، سرکاری نوکر سنگ کے صدر، اور چیف آ فیسر بلدیہ سیڑم ستیش کمار گڈے کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران وافسران اور مختلف سرکاری اسکولوں کے اساتذہ و طلبہ وطالبات موجود تھے، اس اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر سیڑم نے ہر سال 1نومبر کو کرناٹکا راجیا اتسو کی اہمیت پر روشنی ڈالی آپ نے کہاکہ یہ دن ریاست کرناٹک کے سبھی لوگوں کے لیے اک اہم دن ہوتا ہے یہ ہمارے لئے فخر کا دن ہے آپ نے کنڑا زبان کو فروغ دینے پر زور دیا، اس اجلاس میں سیڑم ٹاؤن اور تعلقہ کے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے ثقافتی کلچرل مظاہرہ کیا،

















